ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری کے قتل سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں: گڈکری

گوری کے قتل سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں: گڈکری

Thu, 07 Sep 2017 10:13:36    S.O. News Service

نئی دہلی،6ستمبر (ایس او نیوز) بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے قتل میں ان کی پارٹی یا اس کے نظریہ سے وابستہ تنظیموں کا ہاتھ نہیں ہے اور اس طرح کے الزامات سیاسی منافرت کے جذبہ سے لگائے جا رہے ہیں۔مسٹر گڈکری نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی گوری لنکیش کا قتل افسوس ناک ہے اور اس واقعہ کی جانچ کرکے قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے ۔ بی جے پی حامیوں کا بھی قتل ہوا ہے لیکن قتل کسی کا بھی ہو غلط اور قابل مذمت ہے اور مجرموں کو سزا ضرورملنی چاہئے ۔کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کے نائب صدر کا اس قتل کے بارے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ۔ کچھ لوگوں کو بی جے پی سے الرجی ہے اور وہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔ بی جے پی اور اس کے نظریات سے وابستہ لوگوں پر الزام لگانا بے بنیاد ، غلط اور سیاسی اغراض پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے اور اسے اس معاملے کی چھان بین کرواکر مجرموں کو سزا دینی چاہئے ۔ وزیر اعظم سے اس سلسلے میں بیان دینے کی اپوزیشن جماعتوں کی مانگ پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بیرون ملک کے دورے پر ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ ہر واقعہ پر وہی ردعمل ظاہر کریں۔


Share: